اسلام آباد20ا مارچ (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت خام چینی کی درآمد پر وزیراعظم کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں خام چینی کی درآمد اور دوبارہ برآمد کی پالیسی پر غور کیا گیا اور اس پالیسی سے وابستہ فوائد اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاکستان کے مفاد میں خام چینی کی درآمد کے فوائد زیربحث آۓ۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے بہتر اقتصادی مستقبل کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار سیف انجم، سیکریٹری غذائی تحفظ وسیم اجمل چودھری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔