آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،ملک میں معاشی طور پر مستحکم ہے، وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری

10

اسلام آباد، 20 مارچ ( اے پی پی): وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری  کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،ملک میں معاشی طور پر مستحکم ہے،ریاست کے تمام ادارے اس وقت دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کا ایجنڈا ہے کہ ریاست سے زیادہ سیاست عزیز ہے، انکا ایجنڈہ انتشار کی سیاست کو پروان چڑھانا ہے۔ اس وقت ملک کے اندرونی خلفشار کا نشانہ ملک کو بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بات کرتے ہیں تو ایک صوبہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیتا ہے کہ پاکستان سے بات کرنی کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتشار کسی طور پر قبول نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سیاست کی خاطر ریاست پر چڑھ دورنے سے فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہے۔ریاست سب سے مقدم ہے۔ اس وقت ملک کو بیرونی خطرات کی بجائے اندورنی طور پر زیادہ کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر بانی پی ٹی آئی کو ہٹایا گیا ، انہوں نے ہماری دیرینہ دوستوں چائینہ اور  سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا اور آج اپنی رہائی کےلئے امریکہ کی طرف دیکھ رہے جس کی غلامی سے نجات کا وعدہ کرتے تھے۔

 طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان مخالف ایجنڈے کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔آزادی رائے کی بات کرنے والے ممالک غزہ پر مکمل خاموش ہیں, ان کا مقصد پاکستان کے ریاستی اداروں کو نشانہ بنانا ہے ۔