یوم پاکستان: فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کے موسیقاروں کی جانب سے قومی ترانہ پیش

3

اسلام آباد، 23 مارچ(اے پی پی ):  یوم پاکستان کی مناسبت سے فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کے موسیقاروں کی جانب سے خوبصورت دھنوں پر مبنی قومی ترانہ بنایا گیا ہے۔

تاریخی قلعہ بالاحصار کے مختلف حصوں میں رباب، بانسری، سارنگا، طبلہ، ہارمونیئم اور فرنٹیئر کور بینڈ کی شاندار پرفارمنس پر فلمایا گیا قومی ترانہ ایک شاہکار ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کا منفرد قومی ترانہ بنایا گیا ہے جسے کسی تاریخی عمارت میں ثقافتی موسیقی کے ساتھ فلمایا گیا ہے۔

فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منفرد انداز میں بنایا گیا قومی ترانہ یوم پاکستان 1940 کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے ۔

اے پی پی /قرۃالعین /نورین

Pakistan Day Special National Anthem Performed at Historic Bala Hisar Fort by FC KPK north