اسلام آباد، 24 مارچ (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بروز پیر کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2,002.56 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 116,439.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 468 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں 124 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 266 کمپنیوں کی قیمت میں کمی جبکہ 78 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
آج مارکیٹ میں کل 311,970,520 شیئرز کا کاروبار ہوا، جبکہ مجموعی کاروباری مالیت 20,953,137,430 روپے رہی۔
سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی کمپنیوں میں پاک الیکٹران، سی اینرجیکو پی کے، ٹی آر جی پاکستان، سوئی سدرن گیس، پاک انٹرنیشنل بلک، پاک ریفائنری، کے- الیکٹرک، فوجی سیمنٹ، اور فورٹیسکوپر لمیٹڈ شامل رہیں۔
سب سے زیادہ اضافہ رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ اور ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوا، جبکہ سب سے زیادہ کمی سروس انڈسٹریز لمیٹڈ اور یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے شیئرز کی قیمتوں میں ریکارڈ کی گئی۔