ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار

8

اسلام آباد، 25 مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 800 روپے کمی کے بعد 3,17,800 روپے پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونا 24 قیراط 686 روپے کمی کے ساتھ 2,72,462 روپے جبکہ 10 گرام سونا 22 قیراط 629 روپے کی کمی کے بعد 2,49,765 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر کی کمی کے بعد 3,021 ڈالر ہوگیا۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔ فی تولہ چاندی 3,475 روپے اور 10 گرام چاندی 2,979 روپے پر برقرار رہی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کے نرخ 33.10 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔