عید الفطر ایثار، ہمدردی، سخاوت اور احساس کا درس دیتی ہے: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

2

لاہور، 31 مارچ (اے پی پی): وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر ایثار، ہمدردی، سخاوت اور احساس کا درس دیتی ہے۔ اس عید پر ہمارے ساتھ ملکر عہد کریں کہ کسی بھی بچے کو وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہیں ہونے دیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں اور کم از کم ایک کم وسیلہ اور یتیم بچے کے سر پر دست شفقت رکھتے ہوئے اس کی تعلیمی کفالت کا عزم کریں۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پسماندہ خاندانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کی تعلیم کا فرض ادا کرنے بحیثیت معاشرہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔