اسلام آباد، 2اپریل(اے پی پی):
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سینئر سیاستدان سعید اللہ خان نیازی کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے۔ انہوں نے مرحوم کے بھائیوں، حفیظ اللہ نیازی اور انعام اللہ نیازی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
عطاءاللہ تارڑ نے سعید اللہ خان نیازی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک باوقار سیاستدان تھے، جن کے انتقال پر دلی افسوس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور عوام سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔