ملتان 02 اپریل (اے پی پی):ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے پارکوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے بارے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے عید کے تیسرے روز علامہ اقبال پارک، آرٹس کونسل پارک کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ عید پر تمام جھولوں کی میکینکل انسپکشن کروائی گئی، عارضی جھولوں پر پابندی لگائی گئی۔ شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کیلئے گرین بیلٹس کی تراش خراش، خصوصی انتظامات کرکے مجموعی ماحول کو بہتر بنایا گیا۔
کمشنر عامر کریم خاں نے علامہ اقبال پارک آرٹس کونسل پارک میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئےکہا کہ پارکوں میں لینڈ سکیپ، پانی کی فراہمی، صفائی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ جھولوں کے ارد گرد حفاظتی باڑ جبکہ سلائیڈ کی نیچے حفاظتی گھاس کا میٹ بجھایا جائے تاکہ بچوں کو کسی قسم کی چوٹ نا لگے۔پارکوں میں واش رومز فعال، صفائ کی صورتحال بہتر بنائی جائے جبکہ نام فنکشنل فواروں کو فعال کیا جائے۔
کمشنر عامر کریم خاں نے آرٹس کونسل پارک کے دورے کے موقع پر پارک میں نان فنکشنل لائٹس اور واش رومز میں خراب لائٹس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لائٹ سپروائزر کو معطل کرنے کے احکامات دیے۔
انہوں نے پی ایچ اے حکام کو کہا کہ پارکوں کی حالت زار میں بہتری لاکر شہریوں کو مثبت تفریح کے مواقع فراہم کریں۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے بخش نے کہا کہ عید کے ایام میں عملہ نے مستعدی سے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔پارکوں میں صفائی اور سکیورٹی کے لیے پھربور اقدامات کیے گئے۔ ڈائیریکٹر ایڈمن حافظ اسامہ، ڈائیریکٹر ہارٹیکلچر محمد سعد بھی موجود تھے۔