وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن کی ملاقات

1

اسلام آباد ،7 اپریل (اے پی پی ): وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن نے ملاقات کی جسں میں مذہبی امور کے ذریعے برادر اسلامی ممالک سے تعلقات کو مزید فعال کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 وزیر مذہبی امور نے کہا کہ گذشتہ دور حکومت میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر کافی کام کیا ہے،قازقستان میں ہونے والی کانگرس آف کی ورلڈ لیڈرز میں شمولیت کی دعوت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے ذریعے خطے میں یگانگت  ، اتحاد اور امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین طلباء اور علمائے کرام کے وفود کے تبادلے سے عوامی سطح کے تعلقات کو فروغ ملے گا۔ گزشتہ سال سنٹرل ایشیا میں قازقستان پاکستان  کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر تھا۔

قازق سفیر نے کہا کہ قازقستان کے کھلاڑیوں اور تاجروں کا ایک وفد جلد پاکستان آ رہا ہے۔