اسلام آباد،07 اپریل(اے پی پی): اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی جانب سے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر اپوزیشن سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کرنی چاہیے تھی، آپ نے جو لسٹ بھیجی اور بعد میں واپس لے لی کاش ایسا نہ ہوتا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ بات حکومت اور اپوزیشن کی نہیں تھی بلکہ قومی سلامتی کی بات تھی۔انہوں نے کہا کہ آپ کو اس اجلاس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں صورتحال سے آگاہ کرنا تھا، آپ نے ایک سنہری موقع ضائع کیا،اس اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کی خاطر اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔