وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سےسیکرٹری جنرل اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن ڈاکٹر اسد ایم خان کی ملاقات

8

اسلام آباد، 08 اپریل (اے پی پی ): اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل، سفیر ڈاکٹر اسد ایم خان نے منگل کو   اسلام آباد میں وفاقی وزیر تجارت، جام کمال خان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران خطے میں اقتصادی تعاون کے فروغ اور ای سی او   رکن ممالک کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے ای سی او کی خطے میں اقتصادی ہم آہنگی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے تنظیم کے پلیٹ فارم پر مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ڈاکٹر اسد ایم خان نے پاکستان کے ای سی او میں فعال کردار کی تعریف کی اور تنظیم کے جاری منصوبوں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں خطے کی پائیدار ترقی کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔