لاہور، 11اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سیدعاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں اہم اجلاس کا منعقد ہوا جس میں لائیو سٹاک کارڈ، دیہی خواتین میں اثاثہ جات کی تقسیم اور لائیو سٹاک ایکٹس رپورٹ اور دیگر امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ لائیو سٹاک کارڈ کے تحت دیئے جانے والے قرض کی واپسی کی آخری تاریخ 16 مئی مقرر کی گئی ہے اور بینک آف پنجاب فیز ٹو کے لیے درخواستیں یکم مئی سے وصول کرنا شروع کرئے گا۔
صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ مقررہ مدت میں قرض واپس کرنے والے مویشی پال کسان لائیو سٹاک کارڈ کے دوسرے مرحلے کے لیے اہل ہو جائیں گے۔جنوبی پنجاب کے 11اضلاع میں دیہی خواتین میں 4467جانور اب تک تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ اجلاس میں فٹ اینڈ موتھ ڈیزیز اور لمپی سکین ڈیزیز کو کنٹرول کرنے کے لیے محکمانہ اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انملیز میں فٹ اینڈ موتھ ڈیزیز کو کنٹرول کرنے کے لیے اب تک مجموعی طور 4لاکھ 70ہزار سے زائد رنگ ویکسنیشن کی جا چکی ہے۔ 13لاکھ سے زائد ایف ایم ڈی کا سٹاک محکمہ کے پاس موجود ہے۔ پنجاب میں لمپی سکین کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ محکمہ کے پاس لمپی سکین ڈیزیز کی ایک لاکھ ڈوزیز موجود ہیں۔ صوبائی وزیر نے ہدایت دی کہ محکمہ کے ڈویژنل سطح پر تعینات ڈائریکٹرز اپنے اپنے ڈویژنز میں ایف ایم ڈی ڈیزیز کے کسیز پر کڑی نظر رکھیں۔ اگر کوئی کیس رپورٹ ہوتا ہے تو محکمہ کو ضرور بتائیں اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں انفورسمنٹ آف لائیو سٹاک بریڈننگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر اب تک 75ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں۔ جانوروں کو غیر قانونی طور پر ذبح کرنے کے خلاف محکمہ کی جانب سے اب تک 164ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں۔