پاکستان پہلی بار انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن بن گیا

5

اسلام آباد ، 11 اپریل (اے پی پی ): سکواش کورٹس سے پاکستان کے لیے بڑی جیت! پاکستان پہلی بار انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن بن گیا۔

 پاکستان اسکواش چیمپئن نور زمان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد  U23 ورلڈ اسکواش چیمپیئن شپ مینز فائنل میں 3-2 (5-11، 12-14، 11-8، 11-5، 11-6) سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کریم ایل ٹورکل کو ناقابل یقین شکست دی۔

مصر کے کھیلاڑی نے کھیل کے پہلے دو سیٹ اپنے نام کیے جہاں نورزمان زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹ جیتے اور ٹائیٹل اپنے نام کیا۔

عالمی چیمپئن نور زمان کو شاندار جیت پر صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت سپیکر قومی اسمبلی سیاسی و سماجی قائدین کی جانب  مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ نورزمان آج کراچی سے  اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ آئیں گے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔