خانیوال: بی آئی ایس پی ای ووچر ماڈل کے توسیعی منصوبے پر دو روزہ ٹرینگ سیشن

2

خانیوال، 14 اپریل(اے پی پی ):پنجاب حکومت کے تعاون سے پاکستان یوتھ لائن کونسل نے خانیوال میں بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والی خواتین کے لیے ای ووچر ماڈل کے توسیعی منصوبے کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے دو روزہ ٹرینگ سیشن مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔

مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا سلیم حنیف تھے جبکہ  پی وائی ایل سی کےچیف ایگزیکٹو ڈاکٹر قیصر جاوید ڈائریکٹر پی وائی ایل سی عبد الطیف انور ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال آکا شہ رسول ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر مجیب ربانی نے بھی شرکت کی۔