شجاع آباد کے علاقے پرانا باغ میں بیساکھی میلہ

2

ملتان ، 14 اپریل (اے پیپی):شجاع آباد کے علاقے پرانا باغ میں بیساکھی میلہ سج گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد  نے میلہ کا رخ کیا اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ میلے میں بچوں کیلئے جھولے ، کھلونوں کے سٹال بھی سجائے گئے ہیں اور کھانے اور مشروبات کے سٹالوں پر رش لگا ہوا ہے   جہاں منہ مانگے دام وصول کیے جا رہے ہیں۔

بیساکھی میلہ کے خاص آئٹم موت کے کنویں پر بھی مردوخواتین کا رش ہے  موٹر سائیکل سوار کے کرتب دیکھنے والے آنکھیں جھپکانا بھول گئے۔

سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ کا کہنا تھا کہ بیساکھی کا میلہ ہر سال13 اپریل کومنایا جاتا ہے جس کے بعد گندم کی کٹائی شروع کر دی جاتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر سال اس میلے کا انتظار ہوتا ہے۔کھانے پینے کی اشیاء، کشتیوں کے دلچسپ مقابلوں اور گھوڑوں کے ڈانس سے خوب لطف اٹھایا۔

دیہی علاقوں کے مکینوں  کے لئے بیساکھی کا میلہ خوشی کا تہوار ہے جو ہرسال خوشی کی نوید کے ساتھ گندم کی فصل کی تکمیل کا پیغام ہوتا ہے۔