جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

0

اسلام آباد، 16اپریل  (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان میں نوتعینات لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان  جسٹس یحییٰ آفریدی نے  جسٹس علی باقر نجفی سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز، اٹارنی جنرل پاکستان، سینئر وکلا ، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے افسران، لاء آفیسرز اور لا  اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے افسران نے شرکت کی۔