پاکستان میں سکیئنگ کا مستقبل بہت روشن ہے، جی ایم مالم۔جبا سکی ریزورٹ مارٹن

0

اسلام آباد، مالم جبا سکی ریزورٹ کے جنرل مینجر مارٹن نے کہا ہے کہ مالم جبا میں موجود سیاحتی مقامات اپنے دلکش نظاروں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔کسی بھی کھیل کا مقامی آبادی میں مقبول ہونا انتہائی ضروری ہے، اسی طرح سکیئنگ مقابلوں میں یہاں کی مقامی ابادی کا عمل دخل انتہائی ضروری ہے۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالم جبا پاکستان کے حسین ترین مقامات میں سے ایک ہے اور  مالم جبا کو پاکستان میں سکیئنگ کا باپ بھی کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں اس کی پاکستان کے کھیلوں میں اتنی مقبول نہیں اور نہ اس کھیل کو اپنانے کا کلچر موجود ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں سکیم کھیلنے کے کلچر کو فروغ دیں تاکہ نہ صرف لوگ مشغول کے طور پر بلکہ پروفیشنلی بھی اس کھیل میں اپنی دلچسپی ظاہر کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں بین الاقوامی سکئیرز کو خوش امدید کہیں گے لیکن اس سے قبل مقامی ابادی کا اس کھیل کی طرف راغب ہونا انتہائی ضروری ہے۔مالم جبہ میں اسکیم کھیلنے کا دورانیہ صرف دو ماہ کا ہے لیکن خوش قسمتی سے ہمارے پاس ٹیکنالوجی اور وہ تمام تر وسائل موجود ہیں جس سے ہم سکیئنگ کا ایک کل مکمل سیزن منعقد کروا سکتے ہیں۔