اسلام آباد،16اپریل (اے پی پی ): سابق وزیر احمر بلال صوفی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمائی کھیلوں کے لیے پورے خطے میں ایک قدرتی مقام رکھتا ہے اور یہ پہلو پاکستان کی سٹریٹیجک سوچ میں نہیں تھا۔ پاکستان جیسے پہاڑی سلسلےاور ایڈونچر سپورٹس کےلئے موزوں مقامات اس خطے میں کہیں بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالم جبا سکی ریزورٹ سرمائی کھیلوں کے حوالے سے خطے میں آگاہی پیدا ہوگیا اور نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی کھلاڑی بھی اس کھیل میں شمولیت اختیار کریں گے جس سے نا صرف سپورٹس بلکہ سیاحت کو فروغ ملے گا جس سے سیاحت کی انڈسٹری بھی بہتری کی طرف جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بڑی اچھی شروعات ہے ایسا ریزورٹس جہاں پہ کوئی اور نہیں جاتا اور نا کوئی انویسٹمنٹ کرتا تھا کیونکہ یہ دور دراز علاقے ہیں، وہاں پر انفراسٹرکچر کو لے کے جانا بین الاقوامی سطح پر یہ پاکستان کے لیے بہت بڑی کنٹریبیوشن ہے ۔
احمر بلال صوفی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کےلئے انفراسٹرکچر بہت ضروری ہے نا انفراسٹرکچر ہوگا تو پھر ٹورزم کی طرف لوگ آئیں گے اس کھیل کو سکولوں میں رواج دیں اس کی مقامی کمیونٹی کی کردار ہو تو سب کے لیے جیت ہے۔