وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کو یکساں اور بلامعاوضہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر

2

لاہور، 18 اپریل (اے پی پی): صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے گیٹس فاونڈیشن کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر ثمین صادق، ڈاکٹر ڈیوڈ ولسن  ڈاکٹر علی ملک اور پروفیسر مارگریٹ کرک شامل تھے۔  سپیشل سیکرٹری عون عباس ایڈیشنل سیکرٹریز و دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ گیٹس فاونڈیشن کے نمائندگان نے پنجاب ہیلتھ ریفارمز پروگرام کی تعریف کی۔

 خواجہ عمران نذیر نے گیٹس فاونڈیشن کے نمائیندوں کو سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مختلف پراجیکٹس بارے آگاہ کیا اور اس پر گیٹس فاونڈیشن کی طرف سے مذید بہتری کے لئے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے کا اظہار بھی کیا گیا۔

 خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پرائمری اینڈ سکیندری ہیلتھ کئیر میں گیٹس فاونڈیشن کی ٹیکنیکل سپورٹ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں معاون ثابت ہو گی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کو یکساں اور بلامعاوضہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مریم نواز شریف کے ویژن پر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

 صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صوبہ بھر کے بی ایچ یوز، آر ایچ سی، ٹی ایچ کیوز اور ڈی ایچ کیوز کو ری ویمپنگ کیا جا رہا ہے، ری ویمپنگ سے شہریوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات ان کے متعلقہ علاقوں میں دستیاب ہوں گی، صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ موبائل ہیلتھ کلینک اور کلینک آن ویلز شہریوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔