حکومت اور عسکری اداروں کا عزم ہے کہ دہشگردی سے ملک کو نجات دلائیں گے ، ملک کو معاشی ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

2

اسلام آباد،19اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور عسکری اداروں کا عزم ہے کہ دہشگردی سے ملک کو نجات دلائیں گے اور ملک کو معاشی ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے،مسلم امہ اور قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے علامہ اقبال کی فکری سوچ اپنانے کی ضرورت ہے۔

ہفتہ کو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ‘‘یومِ اقبال ” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری عصر حاضر کے حالات اور تقاضوں کے عین مطابق ہے،امت اور قوم کے اندر موجود تفریق اور درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل اقبال کی شاعری میں نظر آتا ہے۔نوجوانوں کے حوالے سے علامہ اقبال نے اپنے کلام میں ان کی رہنمائی کی ہے کہ آپ کی سوچ اور اڑان کیسی ہونی چاہیے۔آپ دنیا کی ایک عظیم قوم ہیں،ان کے ایک ایک شعر میں سبق ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری آج کے حالات سے مطابقت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کے مسائل اقبال کے دور میں بھی تھے جن کا انہوں نے اپنے کلام میں احاطہ کیا ہے۔

اے پی پی/قرۃالعین/فرح