ملتان ،ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی گئی

0

ملتان 21 اپر یل ( اے پی پی): ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ اس سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر عامر کریم خاں نے ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کے احکامات دے دیے۔

انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔ اسکولوں میں ٹھنڈے پانی کی دستیابی اور چھاوں میں اسمبلی کروائی جائے۔بچوں کو دھوپ میں کھیلنے سے روکنے اور ہیٹ پروٹیکشن کی ترغیب دی جائے۔ عوام غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرے۔ بازاروں، مساجد اور عوامی مقامات پر ٹھنڈے پانی کے پوائنٹس بنائے جائیں۔مسافر شہریوں کے لیے بس اسٹینڈز اور ریلوے اسٹیشنز پر پانی و شیڈ کا بندوبست کیا گیا ہے۔

 کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ بزرگ، بیمار افراد خصوصی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔بلدیاتی ادارے پرندوں کے لیے پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو میں ہیٹ ویو کاونٹرز،1122 ایمرجنسی سروس کیمپ لگائے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرزکی جانب سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

سہیل ، حبیب شاہ