واشنگٹن ڈی سی،22 اپریل(اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2025 کے موقع پر امریکی محکمہ خزانہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری، رابرٹ کیپروتھ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے انہیں پاکستان کی معاشی صورتِ حال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے ٹیکس، توانائی، نجکاری، سرکاری اداروں (SOEs)، پنشن اور قرضوں کے انتظام کے شعبوں میں جاری اصلاحات کو اُجاگرکیا۔
وزیر خزانہ نے ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی مدد سے پاکستان کے آبادی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے مسائل سے نمٹنے پر بات چیت ہوئی۔