واشنگٹن ڈی سی،22 اپریل(اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بانگا سے ایک نہایت مفید ملاقات کی۔
پاکستان کے ساتھ ورلڈ بینک کے تاریخی تعاون اور اثرات و نتائج پر مبنی دہائی پر محیط کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کے تصور اور تیاری میں قیادت کے کردار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
CPF کے نفاذ کے لیے جامع حکمت عملی اور ایکشن پلان کی تیاری اورمجموعی آپریشنل استعداد کار کو بہتر بنانے کے سلسلے میں ورلڈ بینک کی مسلسل معاونت کو سراہا۔
پاکستان کی جانب سے حاصل کی گئی میکرو اکنامک بہتری پر تفصیلی بریفنگ دی۔
پائیدار معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔