واشنگٹن ڈی سی، 25 اپریل(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف ـ ورلڈ بینک اسپرنگ میٹنگز کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں موڈیز کی ٹیم سے ملاقات کی۔
وزیرِ خزانہ نے حکومت کے اسٹرکچرل ریفارمز ایجنڈے پر پیش رفت سے آگاہ کیا، جو پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کر چکا ہے۔ انہوں نے مہنگائی میں کمی، کرنٹ اکاؤنٹ اور پرائمری بیلنس میں فاضل، مستحکم شرح مبادلہ، اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے جیسے مثبت اقتصادی اشاریوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے محصولات کے نظام کو وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے لیے جاری اصلاحات پر زور دیا جن کا محور افراد، نظام اور ٹیکنالوجی ہے۔
ٹیرف سے متعلق امور پر وزیرِ خزانہ نے امریکی انتظامیہ سے تعمیری انداز میں بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔











