وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت لیپ ٹاپس سکیم کے اجراء کی حتمی تیاریوں بارے جائزہ اجلاس

1

لاہور، 24 اپریل (اے پی پی): وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت لیپ ٹاپس سکیم کے اجراء کی حتمی تیاریوں بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں لیپ ٹاپس کی تقسیم کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا  ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ لیپ ٹاپس تقسیم کے حوالے سے تقاریب تمام ڈویژنز میں منعقد کی جائیں۔

انھوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 40 ہزار، مجموعی طور پر,000 110، لیپ ٹاپس تقسیم کئے جائیں گے۔ لیپ ٹاپس تقسیم کی پہلی تقریب رواں ماہ کے آخر میں لاہور میں منعقد کی جائے گی۔  وزیر تعلیم نے کہا کہ اپنے آئی ڈی کی جگہ والدین کے آئی ڈی پر اپلائی کرنے والے طلبہ کو مشروط اہل قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایسے طلبہ سے ایفی ڈیوڈ لے کر مشروط اہل قرار دیا جائے گا۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ طلباء سے رابطہ کر کے ان کا ڈِیٹا درست کروانے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے۔ لیپ ٹاپ ہر حقدار کو ملے گا، تاہم اہل طلباء کو کوائف مکمل کرنا ہوں گے۔ رانا سکندر حیات نگ کہا کہ لیپ ٹاپ دینے سے قبل تمام طلباء کی بائیومیٹرک ویری فیکیشکن لازمی ہوگی۔ طلبہ کسی بھی ای سہولت سنٹر سے بائیومیٹرنک تصدیق کروائیں اور سلپ لازماً ہمراہ رکھیں۔ نادرا سے تصدیقی سلپ رکھنے والا طالبعلم ہی لیپ ٹاپ لے سکے گا۔