پاکستان مختلف مذاہب و ثقافتوں کا خوبصورت گلدستہ ہے ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا ایسٹر کی تقریب سے خطاب

2

اسلام آباد۔25 اپریل(اے پی پی): وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خصوصی ہدایت دے رکھی ہے کہ اقلیتیوں کا خصوصی خیال رکھا جائے ،وزارت مذہبی امور ہولی ،کرسمس ،ایسٹر کے منانے میں متحرک کردار ادا کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے سب سے پہلے پاکستانی ہیں، پاکستان مختلف مذاہب و ثقافتوں کا خوبصورت گلدستہ ہے، تمام مذاہب کا مقصد امن کا قیام ہے،بعض لوگ مذہب سے سے دوری کی وجہ سے دوسرے مذاہب کے خلاف کوئی اقدام کردیتے ہیں، دہشتگردی کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں،اسلام ایک شخص کے قتل کو ساری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔

اقلیتیوں کو ایسٹر پر پیغام دینا چاہتا ہوں کہ بہت جلد نیشنل اقلیتی کمیشن بنانے جارہے ہیں،بھارت کی طرف سے جو دھمکی پاکستان کو دی گئی ہے اس کا ردعمل دیں گے ۔سندھ طاس معاہدے کی ضمانت عالمی بینک نے دی ہے ،پانی بند کرنے کا مطلب جنگ ہوگا۔ پاکستان امن چاہتا ہے مگر پیاسا مرنے کو بھی قبول نہیں کرے گا۔