واشنگٹن ڈی سی، 25اپریل(اے پی پی):وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں موسمیاتی نقصان اور تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے قائم ”فنڈ فار رینسپانڈگ ٹو لاس اینڈ ڈیمج (ایف آر ایل ڈی) ”کے اعلیٰ سطحی مکالمے سے خطاب کیا ۔مکالمے کا اہتمام ورلڈ بنک گروپ/آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں کو پاکستان لیے سنگین خطرہ اور بقا کے لیے چیلنج قرار دیا۔
”فنڈ فار رینسپانڈگ ٹو لاس اینڈ ڈیمج (ایف آر ایل ڈی)”کے قیام کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں بشمول شدید موسمی واقعات یا آہستگی سے رونما ہونے والی تباہ کاریوں کے خلاف ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنا ہے۔
وزیر خزانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان “لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ” کے قیام کے داعی ممالک میں سے ایک تھا۔وزیر خزانہ نے اپنے خطاب میں فنڈ کو جلد از جلد فعال کرنے کی ضرورت اجاگر کی،وزیر خزانہ نے نے اس عمل کو پر شفاف بنانے کی حمایت کی۔
وزیر خزانہ نے فنڈ کو مناسب چیکس اینڈ بیلنس کے تابع ہونے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنڈ کے زیر اہتمام جلد تر ادائیگیوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ فنڈ کو سادہ اور مؤثر اصولوں پر چلانے کی ضرورت ہے۔