واشنگٹن ڈی سی، 25 اپریل )اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی جانب سے کی معاونت کو سراہا گیا۔
وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے MIGA کے ایگزیکٹو نائب صدر ہیروشی ماتانو سے ملاقات کی۔ انہوں نے اسٹار ہائیڈرو پاور تنازعے کے باہمی تصفیے کے لیے MIGA کی کوششوں کو سراہا اور اس سلسلے میں وزارتِ خزانہ کی مکمل معاونت کا یقین دلایا۔
انہوں نے پاکستان میں تجارتی فنانس سہولت کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے MIGA مشن کے دورہ پاکستان کو سراہا اور ٹیم کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ MIGA اس سال کے دوران اس معاہدے کی منظوری دے گا۔