لاہور، 27 اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سرمایہ کاروں کے تحفظ اور سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کی تجاویز کو نوٹ کیا اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہپاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے ، سرمایہ کاروں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے انویسٹرز کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ حکومت نے سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کئے ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ بعض شرپسندوں کے حملوں کا سخت نوٹس لیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے اور کہا مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی وضع کر لی ہے۔