پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن میں نئی بھرتی کا عمل مکمل، 57 امیدوار کامیاب

0

ملتان 28 اپریل )اے پی پی):پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن میں سال 2025ء کے لیے بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ ریجنل پٹرولنگ آفیسر سلیم خان نیازی کی زیر نگرانی اور چیئرمین بورڈ ڈی آئی جی صادق علی ڈوگر کی سربراہی میں شفاف اور میرٹ پر مبنی ریکروٹمنٹ کا عمل مکمل ہوا۔ انٹرویوز کا انعقاد سی پی او آفس میں کیا گیا جس میں بورڈ کے ممبر ایس پی جلیل عمران اور ریجنل پٹرولنگ آفیسر سلیم خان نیازی بھی موجود تھے۔ انٹرویوز کے عمل میں 154 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 57 خوش نصیب امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

40 میل امیدوار، جن میں سے ایک ڈرائیور ضلع ملتان سے کامیاب ہوا۔ مزید 12 امیدوار ضلع ساہیوال، 15 ضلع خانیوال، 4 ضلع لودھراں، اور 8 ضلع پاکپتن سے کامیاب ہوئے۔17 فی میل امیدوار کامیاب قرار پائیں۔ اقلیتی کوٹہ کے تحت 2 خواتین ضلع ساہیوال اور ضلع خانیوال سے کامیاب ہوئیں۔

خواتین کوٹہ پر 9 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، جن میں ضلع ساہیوال سے 3، ضلع خانیوال سے 3، ضلع لودھراں سے 1 اور ضلع پاکپتن سے 2 امیدوار شامل ہیں۔اوپن میرٹ پر 6 خواتین نے کامیابی حاصل کی، جن میں ضلع ساہیوال سے 1، ضلع خانیوال سے 2، ضلع لودھراں سے 2 اور ضلع پاکپتن سے 1 امیدوار شامل ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین بورڈ ڈی آئی جی صادق علی ڈوگر نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور انہیں سینئرز کا احترام کرنے، نیک نیتی، ایمانداری اور رزق حلال سے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے کی تلقین کی۔بھرتی کا یہ عمل مکمل طور پر 100 فیصد میرٹ پر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، سی پی او صادق علی ڈوگر نے انٹرویوز کی نگرانی کرتے ہوئے، ممبر بورڈ ایس پی سلیم خان نیازی اور ایس پی جلیل عمران کے ہمراہ امیدواروں کی جانچ پڑتال کے عمل کو بھی یقینی بنایا۔