خانیوال ،30 اپریل (اے پی پی ): خانیوال گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں سالانہ تقسیم انعامات کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی ۔ تعلیم اور ہم نصابی سرگرمیوں کے میدان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو ڈگریاں گولڈ میڈل اور ٹرافی دی گئی۔ ان کے علاوہ سو فیصد نتائج حاصل کرنے والی ٹیچرز کو انعامات سے نوازا گیا۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا سلیم کا کہنا تھا کہ میں مبارک باد پیش کرتا ہوں ان بچیوں کو جہنوں نے تعلیم اور کھیل کے میدان میں خانیوال کا نام روشن کیا ۔
پرنسپل کا کہنا تھا کہ آج ہمارے کولج کی طالبات اور کالج کے لیے بہت بڑی خوشی کا دن ہے ۔ایم اے ایجوکیشن میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی طلبہ نے پیغام دیا کہ خواتین تعلیم کے میدان کسی سے کم نہیں علم کی روشنی سے ہی جہالت اور غربت کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے تعلمی ترقی سے ہی خواتین دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا سلیم ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر تاج دین پرنسپل سیمت طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔