خانیوال ، 03 مئی (اے پی پی):چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے خانیوال کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں عبدالخبیر آزاد کا ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ممبران امن کمیٹی،علمائے کرام اور عمائدین سے ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ بھی موجود تھے۔
مولانا عبدا لخبیر آذاد نے خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام قومی یکجہتی،امن،مذہبی ہم آہنگی اور ملکی وحدت کو فروغ دے رہے ہیں،وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی طرف سے پہلگام واقعہ کی عالمی سطح پر تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،بھارت نے کسی قسم کی جارحیت مسلط کی تو پوری قوم اپنے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں اسے منہ توڑ جواب دے گی ۔
آخر میں ملکی سلامتی اور ترقی و خوش حالی کیلئے دعاء بھی کی گئی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگوائے۔نظریہ پاکستان اور اس کا تحفظ ہماری بقاء ہے ۔