وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی ملاقات

10

اسلام آباد،05مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ بلوچستان کے مختلف امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان اور اس کی عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کے تناظر میں بلوچستان کی جانب سے مکمل تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔