اقوام متحدہ کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت کے لیے تیار ہے جو کشیدگی میں کمی، سفارت کاری اور امن کے لیے تجدید عہد کو فروغ دیتا ہے ، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

39

اسلام آباد، 05 مئی (اےپی پی): اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اقوام متحدہ کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت کے لیے تیار ہے جو کشیدگی میں کمی، سفارت کاری اور امن کے لیے تجدید عہد کو فروغ دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ملک کوئی غلطی نہ کرے،  اس مسئلے کا فوجی حل کوئی حل نہیں ہے اور میں امن کی خدمت میں دونوں حکومتوں کو اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔