اوکاڑہ،06مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر پاکستانی افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اور بھارتی پروپیگنڈا کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابہیم ارباب نے کی۔ ریلی کے شرکا نے پاکستانی پرچم اور پاک افواج کے حق میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔











