اسلام آباد،06مئی(اے پی پی): ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ پہلگام اور پلوامہ کے واقعات کی سب نے مذمت کی ہے ان واقعات میں سب سے بڑی ناکامی مودی سرکار کی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ مودی کو پاکستان فوبیا ہے ان کا جنگی جنون اس خطہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بین الااقوامی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کی پیش کش نے بھارتی عزائم خاک میں ملادیئے ہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ ختم کرنے کا اعلان کیا،یہ عالمی معاہدہ ہے جس کا ضامن ورلڈ بنک ہے اور اس کی خلاف ورزی اعلان جنگ تصور ہوگا۔