بخت محمد کاکڑ کاسول اسپتال کے برن یونٹ وارڈ  کا دورہ، نوشکی آتشزدگی واقعہ کے زخمیوں کی عیادت کی

5

کوئٹہ،06 مئی(اے پی پی):  کوئٹہ میں وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کا سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ بخت محمد کاکڑ نے سول اسپتال کے برن یونٹ وارڈ میں زیر علاج نوشکی آتشزدگی واقعہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور مریضوں سے ان کے علاج کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑنے سول اسپتال دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور  ہدایت کی مریضوں کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،صوبائی وزیر صحت نے کہا ہے کہ اب تک نوشکی میں آتشزدگی کے واقعے میں 19 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 74 افراد زخمی ہوئے تمام زخمیوں کو فوری طور پر بہتر طبی امداد کی فراہمی کے لیے کوئٹہ لایا گیا واقعے کے 24 زخمیوں کے جسم 70 فیصد سے زائد جھلس گئے تھے جنہیں فوری طور پر صوبائی حکومت نےخصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا۔  وزیر صحت نے کہا وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کے واضح احکامات ہیں کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور  کہا حکومت اسپتالوں میں سہولتوں کی کمی دور کرنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ،آنے والے بجٹ میں کوئٹہ سمیت اندرون صوبہ ڈی ایچ کیوز میں سہولتوں کی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے  اوراسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی،شعبہ حادثات میں روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار سے زئد مریض آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یا سٹاف غفلت یا پرائیویٹ میڈیکلوں کے ساتھ ملوث ہوئے ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔