اسلام آباد، 7 مئی ( اے پی پی): بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں بزدلانہ کارروائی پر پاکستانی لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق اور زمان خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم با فخر پاکستانی ہیں، ہمیں افواج پاکستان سے پیار ہے اور پوری قوم متحد ہے۔











