وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا ہندوستان کے بزدلانہ حملے سے متاثر ہونے والی بلال مسجد کا دورہ

10

مظفرآباد،8مئی(اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے ہندوستان کے بزدلانہ حملے سے متاثر ہونے والی بلال مسجد کا دورہ کیا، شہید ہونے والی مسجد سے متصل مکان میں نماز مغرب ادا کی اورنقصانات کا جائزہ لیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے  بلدیہ ہال میں بھارتی بزدلانہ حملے سے  متاثرہ افراد سے  بھی ملاقات کی۔

 وزیراعظم کو متاثرین کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم آزادکشمیر نے متاثرہ افراد کے جذبوں کو بھرپور سراہا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے مظفرآباد شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا ۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے سپورٹس کمپلیکس کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور سپورٹس کمپلیکس میں بیڈ منٹن کورٹس اور جم میں جدید مشینیں فراہم کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔