اسلام آباد، 9 مئی ( اے پی پی): بھارتی جارحیت کے خلاف لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹیں تباہ کر دی، کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اورپیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کردیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھاناپڑا۔ پاکستان کی موثرجوابی کارروائیوں سےاس سےقبل بھی کئی بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوچکی ہیں۔