مری،12 مئی (اے پی پی): ملک بھر کی طرح ملکہء کوہسار مری میں بھی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر افواج پاکستان کی طرف سے بھارتی جارحیت کے خلاف کامیاب اور بھر پور جواب دینے پر “یوم تشکر” منایا گیا، فوج کے سربراہ حافظ سیدعاصم منیر اور ایئر فورس کے جوانوں کو بھارتی حملہ کے منہ توڑ جواب دینے پر ان کو زبر دست الفاظ میں خرج تحسین پیش کیا گیا۔
یوم تشکر کے موقع پر نعرہ بازی کرتے ہوئے عوام نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ افواج پاکستان کی طرف سے بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر انکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دعا ہےکہ ہماری افواج کواسلام کی سر بلندی، وطن عزیز کی سلامتی اور تحفظ کے لیے کامیاب فرمائےاور افواج پاکستان کی یا اللہ مدد ونصرت فرما۔











