سیالکوٹ: یوم تشکر کےموقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد

17

سیالکوٹ،16مئی  (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر  سیالکوٹ صبا اصغر علی کی زیر سربراہی  یوم تشکر کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب  ڈی سی آفس کمپلیکس میں

 منعقد ہوئی۔پولیس اور ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

اس موقع پر ڈپٹی  کمشنر صبا اصغر علی نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان  کی شکر گزار ہے جنہوں نے دشمن کو مذموم اداروں  کو خاک میں ملا کردیا۔ انہوں نے آج کا پورا دن اظہار تشکر کے طور منایا جارہا ہے، سکولوں اور کالجوں میں  یوم تشکر کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

 ڈسٹرکٹ و تحصیل ایڈمنسٹریشن کی کی نگرانی اظہار تشکر کی ریلیاں نکالی جارہی ہیں رات کو اہم عمارت پر چراغاں کیا جائے اور سیمینار میں افواج پاکستان اور شہداء سے اظہار تشکر کیا جائے گا۔

۔تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ ، چودھری نوید اشرف ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد اقبال سنگھیڑا ، ایوب بخاری، مظفر مختار ، اے سی انعم بابر اور سی او ایم سی ایس ملک اعجاز کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔