پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا

15

کراچی، 26 مئی ( اے پی پی): پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر  جوش و خروش سے منایااور  بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہار کیا۔

خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے میچز سے قبل شہدائے وطن کے  درجات کی بلندی کے دعا کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔چیلنجرز اور سٹارز کے درمیان نشینل بینک سٹیڈیم  جبکہ سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں یوم تشکر پر خصوصی دعائیہ تقریب  کا اہتمام کیا گیا۔

ویمنز پلئیرز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہپوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔