وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے ذیلی ادارے پی ایچ اے فاؤنڈیشن ڈیجیٹل اصلاحات متعارف کروا دیں

6

اسلام آباد، 21 مئی (اے پی پی): وزارت ِہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ذیلی ادارے پی ایچ اے فاؤنڈیشن نے جدید تقاضوں کے تحت ڈیجیٹل اصلاحات کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ان اقدامات کا افتتاح   کیا  اور پی ایچ اے کی قیادت اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایک بڑی اور اہم تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں اور وزارت کے اداروں میں یہ ڈیجیٹل تبدیلی ممبران کے لیے سہولت کا باعث بنے گی جو نہایت خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعارف کردہ اصلاحات کے تحت پی ایچ اے فاؤنڈیشن کے الاٹیز کو آن لائن ادائیگی کی سہولت حاصل ہو سکے گی، جب کہ تمام رجسٹرڈ ممبران کو ادارے سے متعلق مکمل معلومات تک آن لائن رسائی میسر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ رئیل ٹائم پے منٹ سسٹم کے نفاذ سے نہ صرف ڈیٹا کا بروقت حصول ممکن ہو سکے گا بلکہ فنڈز کی شفاف ترسیل بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔