افریقی ممالک کےوفد کا سینیٹ میوزیم کا دورہ

7

اسلام آباد،22مئی (اے پی پی):پاکستان-افریقہ فرینڈشپ ڈے کے پُر وقار موقع پر سینیٹ اور پاکستانی عوام کی جانب سے افریقی ممالک کے معزز مہمانوں محمد کارمونے، ڈین آف افریقن مشنز و سفیر مملکتِ مراکش، محمد یحییٰ، اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈی نیٹر،معزز افریقی ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنرز،قابلِ احترام اراکینِ پارلیمنٹ اور فرینڈشپ گروپس کے کنوینرز،معزز سفارتی نمائندگان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں جمعرات کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کیا   اور آویزاں تاریخی تصاویر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔