جنوبی پنجاب کی تیز رفتار ترقی کے لئے ہر شعبے کو ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے، فواد ہاشم ربانی

7

ملتان 23 مئی)اے پی پی ): ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی تیز رفتار ترقی کے لئے ہر شعبے کو ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے کیونکہ موجودہ دور میں تیز رفتار ترقی کے لئے ہر شعبے میں آئی ٹی اور اے آئی سسٹم کا اطلاق  ناگزیر ہے  وہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے دورے پر آئے ہوئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) اسلام آباد میں زیر  تربیت 43 ویں مڈکیرئیر کورس کے افسران سے خطاب کر رہے تھے۔

  ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ صوبے کا پہلا ادارہ جہاں سو فیصد الیکٹرانک فائلنگ سسٹم لانچ کیا گیاہے۔اس کے علاوہ شفافیت قائم رکھنے کے لئے ای پروکیورمنٹ سسٹم اپنایا گیا ہے اور سیکرٹریٹ کے تمام محکموں کا ریکارڈ ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے  کیونکہ سرکاری محکموں میں گڈ گورنس، بہتر سروس ڈیلیوری اور ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھنے  کے لئے آئی ٹی کا استعمال اور ڈیجائزیشن بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت میں کراپ رپورٹنگ کے لئے آئی ٹی اور اے آئی کی مدد لی جارہی ہے اور جنوبی پنجاب میں واقع جنگلات کی ڈیجیٹل میپنگ کی جارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس خطے میں آئی ٹی پارک کے قیام کےلئے کوششیں جاری ہیں۔

 فواد ہاشم ربانی نے کہاکہ شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے ” کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں رہےگا” مہم جاری ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹنمنٹ نےقابل فخر منصوبےمکمل کئے ہیں جن میں سکول اولمپکس گیمز اور ٹرانس جینڈر سکولوں کے قیام شاندار اقدامات شامل ہیں ۔انہوں نے افسران کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےحوالے سے اقدامات سے بھی افسران کو آگاہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری علی عاطف بٹر نے جنوبی پنجاب بارے بریفنگ دی۔ڈائریکٹنگ سٹاف نیپا ڈاکٹر فائزہ عروج بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

اے پی پی /کاشف/نورین