اسلام آباد،24 مئی ( اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کی دیرینہ کارکن ثمینہ قاسم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کی قبر پر پھول نچھاور کئے اور پارٹی کے لئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر مرحومہ کے اہل خانہ، مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنمائوں اور کارکنان سے بھی ملاقات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ثمینہ قاسم مسلم لیگ (ن) کی ایک باوقار، نظریاتی اور متحرک کارکن تھیں اورثمینہ قاسم نے پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ،مرحومہ ایک محب وطن پاکستانی تھیںانہوں نے مزید کہا کہ ثمینہ قاسم نے اپنے انتقال سے چند گھنٹے قبل بلوچستان کے ضلع خضدار میں پیش آنے والے سانحہ پر بھی سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ ان کی یہ پوسٹ سماجی و قومی شعور اور ملک سے وابستگی کا واضح ثبوت ہے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ثمینہ قاسم کا انتقال پارٹی کے لئے بڑا نقصان ہے ،ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔