جلالپور پیر والہ میں جدید کنٹرول لینڈ فل سائٹ کا افتتاح

6

جلالپور،۲۴مئی(اے پی پی ): کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا ہے کہ جلالپور پیروالہ میں لینڈ فل سائٹ پر پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جیو ممبرس شیٹ کا استعمال کیا گیا۔کمپنی کا سائٹ پر بائیو ڈی گریڈ ایبل لیئر کا استعمال ماحول کے تحفظ کیلئے ضروری اقدام ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جلالپور پیروالہ میں جدید کنٹرول لینڈ فل سائٹ کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرملتان وسیم حامد سندھو اور اسسٹنٹ کمشنرجلالپور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنرملتان نے مزید کہاکہ جیوممبرس شیٹ کے استعمال سے زیر زمین پانی کو آلودہ ہونے سے بچایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کنٹریکٹر نے جدید لینڈ فل سائٹ پر جدید شیٹ استعمال کرکے ماحول دوستی کا ثبوت دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنروسیم حامد سندھو نے کہاکہ ضلع کے تمام کنٹریکٹرز کو بھی اس میٹریل کے استعمال کا ٹاسک دے دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنا ٹارگٹ پورا کر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کمپنی ایچ آر اور مشینری کی کمی کو جلد از جلد پورا کرے۔انہوں نے کہاکہ جلد جلال پور کے باسیوں کو ایک صاف ستھری تحصیل دیکھنے کو ملے گی۔اس موقع پر سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔