استنبول، 25 مئی ( اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے ہیں۔ استنبول کے ہوائی اڈے پہنچنے پر ترک وزیر دفاع، یشار گلر ، ڈپٹی گورنر استنبول، اردوان توران ایرمش ، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، کونسل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلی حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے انکا استقبال کیا
وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر رجب طیب اردوان سےاتوار کو ملاقات کریں ۔دونوں راہنما ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاع، معیشت، سیاحت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت کرینگے۔
وزیر اعظم کے دورے کا مقصد ترکیہ کی عوام اور بالخصوص صدر ایردوان کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھرپور تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کرنا ہے۔ترکیہ نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی، میں پاکستان کے اصولی موقف کی بھر پور حمایت کی۔