اسلام آباد، 25 مئی( اے پی پی): وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے دورے پر روانہ ہو گئے۔وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو دی گئی حمایت پر انکا شکریہ ادا کریں گے. وزیراعظم 29-30 مئی کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔انکے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی ہیں۔